حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت پوری قوم کے لیے اور پوری نسل انسانی کے...
فوائد:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت پوری قوم کے لیے اور پوری نسل انسانی کے لیے تھی لیکن ترجیحاً اپنے رشتے داروں کے لیے تھی جیسا کہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے سب سے پہلے توحید کی دعوت اپنے باپ آزر کو دی۔
دوسری روایت میں ہے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب یہ آیت: «وَأَنذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ» [26-الشعراء:214] نازل ہوئی تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے نکلے یہاں تک کہ کوہ صفا پر چڑھ گئے۔ وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آواز لگائی: ”یا صباحا“ (یہ جملہ ایسے موقع پر لوگوں کو جمع کرنے کے لیے بولا جاتا تھا جب کوئی عظیم واقع رونما ہو جاتا) سب لوگوں نے کہا: یہ کیا ہے؟ پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جمع ہو گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگو! تمہارا کیا خیال ہے اگر میں تمہیں یہ خبر دوں کہ گھوڑوں کا ایک لشکر اس پہاڑ کے پیچھے سے نکلنے والا ہے تو کیا تم مجھے سچا جانو گے؟“ سب نے کہا: ہمارا تجربہ یہ ہے کہ ہم نے آپ کو کبھی جھوٹا نہیں پایا۔ یہ جواب سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر میں تمہیں سخت ترین عذاب سے ڈراتا ہوں۔“ یہ سن کر ابولہب کھڑا ہو کر کہنے لگا: تیری تباہی ہو، کیا تو نے ہمیں اس کام کے لیے جمع کیا تھا۔ تب اللہ تعالیٰ نے اس کے جواب میں سورۂ تبت نازل فرمائی۔ [بخاري، رقم،: 4981۔ مسلم، رقم: 208]
یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ قیامت کے دن حسب و نسب کام نہیں آئے گا، بلکہ ایمان اور عمل صالح پر ہی نجات ہو گی جیسا کہ سیدنا نوح علیہ السلام نے جب اللہ ذوالجلال سے اپنے بیٹے کے متعلق دعا کی تو فرمایا: «يَا نُوحُ إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِكَ ۖ إِنَّهُ عَمَلٌ غَيْرُ صَالِحٍ» [11-هود:46]
یہ بھی معلوم ہوا کہ قیامت کے دن مشرک کافر کی نہ نجات ہو گی اور شفاعت بھی ان کے حق میں منظور نہیں ہو گی۔
حدیث کے آخر میں ہے رشتہ داری کے تعلق کو نبھاتا ہوں گا۔ مطلب یہ کہ صلہ رحمی کے طور پر بھی سے جو ہو سکا وہ میں کروں گا۔ کیونکہ یہ دنیاوی معاملہ ہے۔ معلوم ہوا مشرک رشتہ داروں سے بھی صلہ بھی کرنی چاہیے۔

مسند اسحاق بن راھویہ 39