🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: مہاجرین جب مدینہ آئے تو انصار نے ان کو منہ بولا بھائی بنا لیا تھا۔ یہاں تک...
حدیث حاشیہ:
مہاجرین جب مدینہ آئے تو انصار نے ان کو منہ بولا بھائی بنا لیا تھا۔
یہاں تک کہ ان کو اپنے ترکہ میں حصہ دار بنا لیا، بعد میں بتلایا گیا کہ ترکہ کے وارث صرف اولاد اور متعلقین ہی ہو سکتے ہیں۔
ہاں تہائی مال کی وصیت کرنے کا حق دیا گیا، اگر مرنے والا چاہے تو یہ وصیت اپنے منہ بولے بھائیوں کے لیے بھی کرسکتا ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4580