🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: مطلب یہ کہ مسائل میراث سے متعلق یہ آخری آیت ہے۔ حضرت جابر ؓ کہتے ہیں کہ...
حدیث حاشیہ:
مطلب یہ کہ مسائل میراث سے متعلق یہ آخری آیت ہے۔
حضرت جابر ؓ کہتے ہیں کہ میں بیمار تھا۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، مجھے بیہوش پایا۔
آپ نے وضو کیا اور وضو کا پانی مجھ پر ڈالا تو میں ہوش میں آگیا۔
میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! میں کلالہ ہوں (جس کے نہ ماں باپ ہوں نہ بیٹا بیٹی)
میرا ترکہ کیونکر تقسیم ہوگا۔
اس وقت یہ آیت اتری (کلالہ کے معنی ہارا ضعیف)
یہاں فرمایا اس کو جس کے وارثوں میں باپ اور بیٹا نہیں کہ اصل وارث وہی تھے تو اس وقت سگے بھائی بہن کو بیٹا بیٹی کا حکم ہے۔
سگے نہ ہوں تو یہی حکم سوتیلوں کا ہے۔
نری ایک بہن کو آدھا اور دو کو دو تہائی اور بھائی بہن ملے ہوں تو مرد کو دوہرا حصہ ملے گا عورت کو اکہرا، جو نر بھائی ہوں تو ان کو فرمایا کہ وہ بہن کے وارث ہوں گے یعنی حصہ معین نہیں وہ عصبہ ہیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4605