مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: قیس بن مسلم کی دوسری روایت میں بالیقین مذکور ہے کہ وہ جمعہ کا دن تھا۔ یہ...
حدیث حاشیہ:
قیس بن مسلم کی دوسری روایت میں بالیقین مذکور ہے کہ وہ جمعہ کا دن تھا۔
یہ آیت حجۃ الوداع کے موقع پر نازل ہوئی تھی جو پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری حج تھا جس کے تین ماہ بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے تشریف لے گئے۔
حضرت عمر ؓ فرماتے ہیں کہ یہ آیت عرفہ کی شام کوجمعہ کے روز اتری تھی۔
اس کے بعد حلال حرام کا کوئی حکم نہیں اترا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے نو رات پہلے آخری ﴿وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللَّهِ﴾ نازل ہوئی جس دن یہ آیت اتری اس دن پانچ عیدیں جمع تھیں۔
جمعہ کا دن، عرفہ کا دن، یہود کی عید، نصاریٰ کی عید، مجوس کی عید۔
اس آیت سے ان لوگوں کو سبق لینا چاہیئے جو رائے اور قیاس پر چلتے ہیں اور نص کو چھوڑتے ہیں گویا ان کے نزدیک دین کامل نہیں ہوا۔
نعوذ باللہ۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4606