الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
2۔ اردو حاشیہ : ➊ نیند سے بیداری کے بعد مسواک کرنا مستحب ہے، مگر یہ وضو کا حصہ نہیں...
2۔ اردو حاشیہ:
➊ نیند سے بیداری کے بعد مسواک کرنا مستحب ہے، مگر یہ وضو کا حصہ نہیں کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر وضو میں مسواک کا ذکر نہیں، اگرچہ آپ نے ہر وضو کے ساتھ مسواک کی تاکید فرمائی ہے۔
➋ مسواک اسم آلہ ہے، یعنی جس چیز سے بھی منہ کی صفائی ممکن ہو، خواہ وہ درخت کی لکڑی ہو یا بالوں والا برش یا کوئی محلول وغیرہ۔ لیکن افضل یہ ہے کہ مسواک پیلو کے درخت کی ہو کیونکہ اس میں سنت پر عمل کے ساتھ ساتھ طبی فوائد کا حصول بھی ہے۔ والله أعلم
➌ «يَشُوصُ» کے معنی دانتوں کو ملنے اور صاف کرنے کے ہیں۔ امام خطابی رحمہ اللہ اس ملنے کی کیفیت کی بابت لکھتے ہیں کہ دانتوں کو مسواک کے ساتھ عرض کے بل صاف کرنا «شوص» کہلاتا ہے۔ اور ایک قول یہ بھی ہے کہ مسواک کے ساتھ دانتوں کو اوپر سے نیچے کی جانب صاف کرنا «شوص» ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: ذخيرة العقبىٰ، شرح سنن النسائي للعلامة علي بن آدم إيتوبي: 226/1

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 2