مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: شارحین بخاری لکھتے ہیں: "مقصود البخاري من عقد ذلك الباب أن الدین و الإسلام و الإیمان واحد...
حدیث حاشیہ:
شارحین بخاری لکھتے ہیں:
"مقصود البخاري من عقد ذلك الباب أن الدین و الإسلام و الإیمان واحد لا إختلاف في مفهومهما والواو في و مابین وقوله تعالى بمعنی مع." یعنی حضرت امام بخاری رحمہ اللہ کا اس باب کے منعقد کرنے سے اس امر کا بیان مقصود ہے کہ دین اور اسلام اور ایمان ایک ہیں، اس کے مفہوم میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
اور ومابین میں اور وقولہ تعالیٰ میں ہردوجگہ واؤ مع کے معنی میں ہے جس کا مطلب یہ کہ باب میں پہلا ترجمہ سوال جبرئیل سے متعلق ہے جس کے مقصد کو آپ نے فجعل ذالك کله من الإیمان سے واضح فرما دیا۔
یعنی دین اسلام احسان اور اعتقاد قیامت سب پر مشتمل ہے۔
دوسرا ترجمہ وما بین لوفد عبدالقیس ہے یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفدعبدالقیس کے لیے ایمان کی جو تفصیل بیان فرمائی تھی اس میں اعمال بیان فرما کر ان سب کو داخل ایمان قرار دیا گیا تھا خواہ وہ اوامر سے ہوں یا نواہی سے۔
تیسرا ترجمہ یہاں آیت کریمہ ﴿وَمَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْإِسْلَامِ﴾ ہے جس سے ظاہر ہے کہ اصل دین دین اسلام ہے۔
اور دین اور اسلام ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔
کیونکہ اگر دین اسلام سے مغائر ہوتا تو آیت شریفہ میں اسلام کا تلاش کرنے والا شریعت میں معتبرہے۔
یہاں ان کے لغوی معانی سے کوئی بحث نہیں ہے۔
حضرت الامام کا مقصد یہاں بھی مرجیہ کی تردید ہے جو ایمان کے لیے اعمال کوغیرضروری بتلاتے ہیں۔
تعصب کا برا ہو:
فرقہ مرجیہ کی ضلالت پر تمام اہل سنت کا اتفاق ہے اور امام بخاری قدس سرہ بھی ایسے ہی گمراہ فرقوں کی تردید کے لیے یہ جملہ تفصیلات پیش فرما رہے ہیں۔
مگرتعصب کا براہو عصرحاضر کے بعض مترجمین وشارحین بخاری کو یہاں بھی خالصاً حضرت امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ پر تعریض نظر آئی ہے اور اس خیال کے پیش نظر انھوں نے یہاں حضرت امام بخاری رحمہ اللہ کو غیرفقیہ زود رنج قرار دے کر دل کی بھڑاس نکالی ہے صاحب انوارالباری کے لفظ یہ ہیں:
”امام بخاری رحمہ اللہ میں تاثر کا مادہ زیادہ تھا وہ اپنے اساتذہ حمیدی، نعیم بن حماد، خرامی، اسحاق بن راہویہ، اسماعیل، عروہ سے زیادہ متاثر ہوگئے۔
جن کو امام صاحب وغیرہ سے للّٰہی بغض تھا۔
دوسرے وہ زود رنج تھے۔
فن حدیث کے امام بے مثال تھے مگر فقہ میں وہ پایہ نہ تھا۔
اسی لیے ان کا کوئی مذہب نہ بن سکا امام اعظم رحمہ اللہ کی فقہی باریکیوں کو سمجھنے کے لیے بہت زیادہ اونچے درجہ کی فقہ کی ضرورت تھی۔
جو نہ سمجھا وہ ان کا مخالف ہوگیا۔
“ (انوارالباری، جلد:
دوم، ص: 168)
اس بیان پر تفصیلی تبصرہ کے لیے دفاتر بھی ناکافی ہیں۔
مگرآج کے دورمیں ان فرسودہ مباحث میں جا کر علمائے سلف کا باہمی حسد وبغض ثابت کرکے تاریخ اسلام کو مجروح کرنا یہ خدمت ایسے متعصبین حضرات ہی کو مبارک ہو ہمارا توسب کے لیے یہ عقیدہ ہے:
﴿تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ ۖ لَهَا مَا كَسَبَتْ﴾ (البقرة: 134)
رحمہم اللہ اجمعین۔
آمین۔
حضرت امام بخاری رحمہ اللہ کو زود رنج اور غیرفقیہ قراردینا خود ان لکھنے والوں کے زودرنج اور کم فہم ہونے کی دلیل ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 50