🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس سورت سے خصوصی محبت اور اس کا ورد وظیفہ ترقیات دارین کے لئے اکسیر کا درجہ...
حدیث حاشیہ:
اس سورت سے خصوصی محبت اور اس کا ورد وظیفہ ترقیات دارین کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے کیونکہ اس میں توحید خالص کابیان اور جملہ اقسام شرک کی مذمت اور عقائد باطلہ کی بیخ کنی ہے۔
تشریح:
یہ حدیث آگے موصولا ً مذکور ہوگی اس میں یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو فوج کا سردار بنا کر بھیجا وہ اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھاتا اور ہر رکعت میں قراءت ﴿ قُل ھُوَ اللہُ أَحَد﴾ پر ختم کرتا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر فرمایا کہ اس سے کہہ دو کہ اللہ پاک بھی اس سے محبت رکھتا ہے۔
دوسری روایت میں ہے کہ ﴿ قُل ھُوَ اللہُ أَحَد﴾ کی محبت نے تجھ کو جنت میں داخل کر دیا ہے۔
تیسری حدیث میں ہے جو شخص سوتے وقت سو بار ﴿ قُل ھُوَ اللہُ أَحَد﴾ کو پڑھ لیا کرے قیامت کے دن پرورد گار فرمائے گا میرے بندے! جنت میں داخل ہو جا جو تیرے داہنے طرف ہے۔
اس سورت کے تین بار پڑھ لینے سے پور ے قرآن مجید کے ختم کا ثواب مل جاتا ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5014