🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث سے بھی باب کا مطلب ثابت ہوا۔ کیو نکہ معقل نے اپنی بہن کا دوبارہ...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے بھی باب کا مطلب ثابت ہوا۔
کیو نکہ معقل نے اپنی بہن کا دوبارہ نکاح ابو البداح سے نہ ہونے دیا حالانکہ بہن چاہتی تھی تو معلوم ہوا کہ نکاح ولی کے اختیار میں ہے۔
بمقتضائے عقل بھی ہے کہ عورت کو کلی طور پر آزاد نہ چھوڑا جائے اسی لئے شادی بیاہ میں بہت سے مصالح کے تحت ولی کا ہونا لازم قرار پایا۔
جو لوگ ولی کا ہونا بطور شرط نہیں مانتے ان کا قول غلط ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5130