🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جیسی امید ظاہر فرمائی تھی، اللہ نے اس کو پورا کیا۔...
حدیث حاشیہ:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جیسی امید ظاہر فرمائی تھی، اللہ نے اس کو پورا کیا۔
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ وفات نبوی کے بعد مدت دراز تک زندہ رہے۔
عراق کاملک انہوں نے ہی فتح کیا۔
کافروں کوزیر کیا اوروہ مدتوں عراق کے حاکم رہے۔
صدق رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم۔
سعد رضی اللہ عنہ عشرئہ مبشرہ میں سے ہیں۔
17 سال کی عمر میں مسلمان ہوئے اور کچھ اوپر ستر سال کی عمر پائی اور سنہ 55 ھ میں انتقال ہوا۔
مروان بن حکم نے نماز جنازہ پڑھائی اور مدینہ طیبہ میں دفن ہوئے۔
رضي اللہ عنه و أرضاہ و عنا أجمعین۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5354