مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ حدیث مختصرکتاب العلم میں بھی گزر چکی ہے۔ لفظ خرج حین زاغت الشمس سے ترجمہ باب...
حدیث حاشیہ:
یہ حدیث مختصرکتاب العلم میں بھی گزر چکی ہے۔
لفظ خرج حین زاغت الشمس سے ترجمہ باب نکلتاہے کہ ظہر کی نماز کا وقت سورج ڈھلتے ہی شروع ہوجاتاہے۔
اس حدیث میں کچھ سوال وجواب کا بھی ذکر ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر لگی تھی کہ منافق لوگ امتحان کے طور پر آپ سے کچھ پوچھنا چاہتے ہیں۔
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غصہ آیا اورفرمایا کہ جو تم چاہو مجھ سے پوچھو۔
عبداللہ بن حذافہ ؓ کو لوگ کسی اورکا بیٹا کہتے تھے۔
لہٰذا انھوں نے تحقیق چاہی اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جواب سے خوش ہوئے۔
لوگ آپ کی خفگی دیکھ کر خوف سے رونے لگے کہ اب خدا کا عذاب آئے گا یا جنت ودوزخ کا ذکر سن کر رونے لگے۔
حضرت عمرؓ نے آپ کا غصہ معلوم کرکے وہ الفاظ کہے جن سے آپ کا غصہ جاتا رہا۔
(صلی اللہ علیه وسلم)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 540