🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حرمت متعہ کے متعلق امت کا اجماع ہے مگر شیعہ حضرات اس کی حلت کے قائل ہیں...
حدیث حاشیہ:
حرمت متعہ کے متعلق امت کا اجماع ہے مگر شیعہ حضرات اس کی حلت کے قائل ہیں اور بعض شاذ آثار سے استدلال کرتے ہیں۔
بعض لوگ اس بارے میں علامہ ابن حزم کو بھی متہم کرتے ہیں حالانکہ حافظ صاحب نے صاف لکھا ہے وقد اعترف ابن حزم مع ذالك بتحریمھا لثبوت قوله صلی اللہ علیه و سلم أنھا حرام إلیٰ یوم القیامة قال فآمنا بھذا القول و اللہ أعلم (فتح الباری پارہ: 21 ص: 63)
یعنی اس کے باوجود علامہ ابن حزم نے متعہ کی حرمت کا اقرار کیا ہے کیونکہ یہ صحیح ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قیامت تک کے لیے حرام قرار دیا ہے پس اسی فرمان نبوی پر ہمارا ایمان ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5523