🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: وہ شخص جھوٹی باتیں حضرت عثمان تک پہنچایا کرتا تھا۔ اس پر حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ...
حدیث حاشیہ:
وہ شخص جھوٹی باتیں حضرت عثمان تک پہنچایا کرتا تھا۔
اس پر حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث ان کو سنائی قاضی عیاض نے کہا کہ قتات اور نمام کا ایک ہی معنی ہے بعض نے فرق کیا کہ نمام تو وہ ہے کہ جو قضیہ کے وقت موجود ہو پھر جان کر دوسروں کے سامنے اس کی چغلی کرے اور ”قتات“ وہ ہے جو بغیر دیکھے محض سن کر چغل خوری کرے، بہر حال قتات اور نمام دونوں حدیث بالا کی وعید میں داخل ہیں۔
وقال اللیث الھمزة من یغتابك بالغیب و اللمزة من یغتابك فی وجھك یعنی ہمزہ وہ لوگ جو پیٹھ پیچھے تیری برائی کرے اور لمزہ وہ جو سامنے برائی کریں۔
(فتح)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 6056