🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اللہ پاک ہر مسلمان کو اس ارشاد نبوی پر عمل کی توفیق بخشے آمین۔ تحسسوا اور تجسسو...
حدیث حاشیہ:
اللہ پاک ہر مسلمان کو اس ارشاد نبوی پر عمل کی توفیق بخشے آمین۔
تحسسوا اور تجسسو ہر دو میں ایک تا حذف ہو گئی ہے، خطابی نے اس کا مطلب بتایا کہ لوگوں کے عیوب کی تلاش نہ کرو، تحسسو کا مادہ حاسہ ہے مطلق تلاش کے لئے بھی یہ مستعمل ہے جیسے آیت سورۃ یوسف میں حضرت یعقوب کا قول نقل ہوا ہے، اذْهَبُوا فَتَحَسَّسُوا مِنْ يُوسُفَ وَأَخِيهِ (یوسف: 87)
جاؤ یوسف اور اس کے بھائی کو تلاش کرو۔
ظن سے بدگمانی مراد ہے یعنی بغیرتحقیق کئے دل میں بد گمانی بٹھا لینا یہ سچے مسلمان کا شیوہ نہیں ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 6064