🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت خلیفۃ المسلمین عمربن عبدالعزیز ؒ کے اثر کو ابن ابی شیبہ نے نکالاہے۔ اس مؤذن نے...
حدیث حاشیہ:
حضرت خلیفۃ المسلمین عمربن عبدالعزیز ؒ کے اثر کو ابن ابی شیبہ نے نکالاہے۔
اس مؤذن نے تال اور سرکے ساتھ گانے کی طرح اذان دی تھی، جس پر اس کویہ سرزنش کی گئی۔
پس اذان میں ایسی بلندآواز اچھی نہیں جس میں تال اورسرپیدا ہو۔
بلکہ سادی طرح بلندآواز سے مستحب ہے۔
حدیث سے جنگلوں، بیابانوں میں اذان کی آواز بلند کرنے کی فضیلت ثابت ہوئی تو وہ گڈریے اورمسلمان چرواہے بڑے ہی خوش نصیب ہیں جو اس پر عمل کریں سچ ہے دیں اذانیں کبھی یورپ کے کلیساؤں میں کبھی افریقہ کے تپتے ہوئے صحراؤں میں
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 609