مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس روایت کو حضرت امام قدس سرہ اس باب میں اس لیے لائے ہیں کہ اس میں...
حدیث حاشیہ:
اس روایت کو حضرت امام قدس سرہ اس باب میں اس لیے لائے ہیں کہ اس میں لفظ حدثنا وحدثوني خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ علیہم اجمعین کی زبانوں سے بولے گئے ہیں۔
پس ثابت ہوگیا کہ یہ اصطلاحات عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروج ہیں۔
بلکہ خود قرآن مجید ہی سے ان سب کا ثبوت ہے۔
جیسا کہ سورۃ تحریم میں ہے:
﴿قَالَتْ مَنْ أَنبَأَكَ هَـٰذَا ۖقَالَ نَبَّأَنِيَ الْعَلِيمُ الْخَبِيرُ﴾ (التحريم: 3) (اس عورت نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں کس نے خبر دی۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ مجھ کو اس نے خبر دی جو جاننے والا خبر رکھنے والا پروردگار عالم ہے)
پس منکرین حدیث کی یہ ہفوات کہ علم حدیث عہد نبوی کے بعد کی ایجاد ہے بالکل غلط اور قرآن مجید کے بالکل خلاف اور واقعات کے بھی بالکل خلاف ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 61