🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حدیث میں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک ناروا سوال پر غصہ کرنا مذکور ہے،...
حدیث حاشیہ:
حدیث میں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک ناروا سوال پر غصہ کرنا مذکور ہے، یہی باب سے مطابقت ہے گھر میں نماز سے نفل نمازیں مراد ہیں۔
فرض نماز کا محل مساجد ہیں بلا عذر شرعی فرض نماز گھر میں پڑھے وہ بہت سے ثواب سے محروم رہ گیا۔
صحابہ کا آپ کو آواز دینا اطلاعاً مکان پر کنکری پھینک کر آپ کو بلانا، نماز تہجد آپ کی اقتداء میں ادا کرنے کے شوق میں تھا۔
کھوئے ہوئے اونٹ کے بارے میں آپ کا حکم عرب کے ماحول کے مطابق تھا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 6113