🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت امام بخاری نے اس باب میں دو احادیث بیان کیا ہیں ایک سے بالاستقلال غیر انبیاء...
حدیث حاشیہ:
حضرت امام بخاری نے اس باب میں دو احادیث بیان کیا ہیں ایک سے بالاستقلال غیر انبیاء پر اور دوسرے سے تبعا غیر انبیاء پر درود بھیجنے کا جواز نکالا ہے۔
بعض نے غیر انبیاء کے لئے بھی استقلال کو یوں کہنا درست رکھا ہے۔
اللهم صَلِّ علیه اور حضرت امام بخاری کا بھی رجحان اسی طرح معلوم ہوتا ہے۔
کیونکہ صلاۃ کے معنی رحمت کے بھی ہیں۔
تواللهم صَلِّ علیه کامطلب یہ ہوا کہ یا اللہ! اس پر اپنی رحمت اتار اور ابو داؤد اور نسائی کی روایت میں یوں ہے۔
اللهم اجعَل صلواتكَ ورحمتكَ علی آل سعد بن عبادةَ بعض نے یوں کہنا بھی درست رکھا ہے کہ پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف ہو بعد میں اور کو بھی شریک کیا جائے جیسے یوں کہنا اللهم صل علی محمد و علی الحسن بن علی اور یہی مختار ہے۔
درود شریف میں بعض نے تخصص حضرت ابراہیم علیہ السلام پر کلام کیا ہے کہ یوں کیوں نہ کہا اللهم صل علی موسیٰ جواب یہ دیا گیا کہ حضرت موسیٰ پر تجلی جلالی تھی اور حضرت ابراہیم علیہ السلام پر تجلی جمالی۔
اس لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے نام کو ترجيح دی گئی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم )
کے لیے تجلی جمالی کا سوال ہو۔
ایک وجہ یہ بھی معلوم ہوتی ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا درجہ بڑا ہے کیونکہ آپ جد الانبیاء ہیں۔
حضرت موسی علیہ السلام کا یہ مقام نہیں ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سلسلہ نسب حضرت ابراہیم علیہ السلام سے جا کر ملتا ہے اور حضر ت ابراہیم کو دنیا وآخرت میں جو رفعت وخلت حاصل ہوئی ہے وہ اور کو نہیں۔
لہٰذا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بھی ایسی ہی رفعت وخلت کا سوال مناسب تھا جو یقینا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی حاصل ہوا کیونکہ آج بھی آپ کے نام لینے والوں کی تعداد دنیا میں کروڑہا کروڑ تک پہنچ رہی ہے۔
(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ) (اٰمین)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 6360