🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: روایت میں سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا ذکر خیر ہے بلکہ سنت نبوی پر...
حدیث حاشیہ:
روایت میں سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا ذکر خیر ہے بلکہ سنت نبوی پر ان کا قدم بہ قدم عمل پیرا ہونا بھی مذکور ہے۔
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی محبت اہل سنت کا خاص نشان ہے جیسا کہ حضرت امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا گیا تھا۔
چنانچہ شرح فقہ اکبر ص 96 میں یہ یوں مذکور ہے۔
''سئل أبو حنیفة عن مذھب أھل السنة و الجماعة فقال إن تفضل الشیخین أي أبا بکر وعمر ونحب الختنیین أي عثمان و علیا و أن نری المسح علی الخفین ونصلي خلف کل بر و فاجر'' حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے مذہب اہل سنت والجماعت کی تعریف پوچھی گئی تو آپ نے بتلایا کہ ہم شیخین یعنی حضرت ابوبکر وعمر رضی اللہ عنہما کو جملہ صحابہ پر فضیلت دیں اور دونوں دامادوں یعنی حضرت علی اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہما سے محبت رکھیں موزوں پر مسح کو جائز سمجھیں اور ہر نیک وبد امام کے پیچھے اقتداء کریں یہی اہل سنت والجماعت کا مذہب ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 6433