الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
41 ۔ اردو حاشیہ : ➊ یہ آدمی مشرک تھا اور اس نے یہ جملہ تحقیر و مذاق کے انداز...
41۔ اردو حاشیہ:
➊ یہ آدمی مشرک تھا اور اس نے یہ جملہ تحقیر و مذاق کے انداز میں کہا: تھا جسے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے کمال حکمت سے سنجیدہ انداز میں پیش فرمایا۔ جزاء اللہ أحسن الجزاء۔
➋ مذکورہ احادیث سے جہاں یہ مسئلہ ثابت ہوا کہ گوبر اور لید سے صفائی کرنا اور پھر اس غرض کے لیے دائیں ہاتھ کا استعمال ممنوع ہے۔ وہاں یہ مسئلہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ کم از کم تین پتھروں یا ڈھیلوں سے استنجا کرنا ضروری ہے، اس سے کم پتھروں سے استنجا کرنے کی ممانعت ہے، اگرچہ بسا اوقات صفائی ایک یا دو پتھروں سے بھی ممکن ہو اور یقیناًً اس تعداد کے حکم میں کوئی نہ کوئی حکمت ضرور ہے، نظافتِ مزید کی حکمت تو سمجھ میں آتی ہی ہے جبکہ حصول نظافت کی خاطر تین سے زائد ڈھیلوں کا استعمال، جب تین سے صفائی حاصل نہ ہو، حسب ضرورت مطلوب ہے۔ لیکن طاق عدد کو ملحوظ رکھا جائے جیسا کہ حدیث میں اس کی صراحت ہے: «ومن استجمر فلیوتر» ”جو ڈھیلے استعمال کرے تو چاہیے کہ طاق استعمال کرے۔“ [صحیح البخاري، الوضوء، حدیث: 161]

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 41