🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: صحیح مسلم میں آگ کی دو جوتیاں پہنانے کا ذکر ہے۔ اس سے ابوطالب مراد ہیں۔ تشریح:...
حدیث حاشیہ:
صحیح مسلم میں آگ کی دو جوتیاں پہنانے کا ذکر ہے۔
اس سے ابوطالب مراد ہیں۔
تشریح:
ابوطالب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نہایت ہی معزز چچا ہیں۔
ان کا نام عبدمناف بن عبدالمطلب بن ہاشم ہے۔
حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ ان کے فرزند ہیں۔
ہمیشہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حمایت کرتے رہے مگر قوم کے تعصب کی بنا پر اسلام قبول نہیں کیا۔
ان کی وفات کے پانچ دن بعد حضرت خدیجۃ الکبریٰ کا بھی انتقال ہوگیا۔
ان دونوں کی جدائی سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بے حد رنج ہوا مگر صبر و استقامت کا دامن آپ نے نہیں چھوڑا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو غالب فرمایا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 6561