🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: روایت میں قد م کا لفظ آیا ہے جس پر ایمان لانا فرض ہے اور اس کی...
حدیث حاشیہ:
روایت میں قد م کا لفظ آیا ہے جس پر ایمان لانا فرض ہے اور اس کی حقیقت کے اندر بحث کرنا بدعت ہے اور حقیقت کوعلم الہی کےحوالہ کر دینا کافی ہے۔
سلف صالحین کا یہی عقیدہ ہے۔
اللہ پاک ہر تشبیہ سے منزہ ہے۔
قرآن مجید میں صاف ارشاد ہے۔
﴿لَیسَ کَمثلِهِ شَيئ﴾ (الشوریٰ: 11)
پس یہی کہنا مناسب آمنا کما ھو بأسمائه و صفاته بلا تأویل و تکیف۔
سند میں مذکور حضرت قتادہ بن نعمان انصاری عقبی بدری ہیں۔
بعد کی سب جنگوں میں شریک ہوئے۔
33ھ میں بعمر 65 سال وفات پائی۔
حضرت عمر فاروق نے آپ کا نماز جنازہ پڑھایا۔
فضلائے صحابہ میں سے تھے۔
رضي اللہ عنه و أرضاہ آمین۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 6661