🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ آپ نے محض بھول چوک کی بنا پر فرمایا تھا ورنہ قصداً ایسا کرنا درست نہیں...
حدیث حاشیہ:
یہ آپ نے محض بھول چوک کی بنا پر فرمایا تھا ورنہ قصداً ایسا کرنا درست نہیں ہے۔
حضرت امام بخاری  نےاس سے یہ نکالا کہ حج کے کاموں میں بھول چوک پرآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کفارہ کا حکم نہیں دیا نہ فدیہ کا تو اسی طرح قسم بھی اگر چوک سے سے توڑ ڈالے تو کفارہ لازم نہ ہوگا (وحیدی)
سند میں حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص سہمی قریشی مذکور ہوئے ہیں تو بڑے زبردست عابد عالم حافظ اورقاری قرآن تھے۔
انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کی احادیث لکھنے کی اجازت مانگی تھی اور ان کو اجازت دی گئی۔
چنانچہ یہ احادیث نبوی کے اولین جامع ہیں۔
رات کو چراغ بجھا کر نماز میں کھڑے ہوتے اور بہت ہی زیادہ روتے۔
چنانچہ ان کی آنکھیں خراب ہوگئی تھیں۔
جنگ حرہ کےدنوں میں بماہ ذی الحجہ 63ھ میں وفات پائی رضي اللہ عنه و أرضاہ آمین۔
اس حدیث کی مطابقت ترجمہ باب سے مشکل ہے۔
مگر شاید امام بخاری نے یہ روایت لا کر اس کے دوسرے طریق کی طرف اشارہ کیا ہے۔
اس میں یوں ہےکہ تیسری بار وہ شخص کہنے لگا قسم اس پروردگار کی جس نے سچائی کے ساتھ آپ کو بھیجا میں تو اس سے اچھی نماز نہیں پڑھ سکتا ایسی قسم بھی آیت ﴿لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ﴾ میں داخل ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 6665