مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: امام بخاری ؒ نے ان احادیث سے ایک نہایت اہم مسئلہ کی طرف توجہ دلائی ہے کہ...
حدیث حاشیہ:
امام بخاری ؒ نے ان احادیث سے ایک نہایت اہم مسئلہ کی طرف توجہ دلائی ہے کہ کیا کسی ایسے کام کے بارے میں جو خیر محض ہو شکایت کی جاسکتی ہے یا نہیں۔
نماز ہر طرح خیر ہی خیر ہے، کسی برائی کا اس میں کوئی پہلو نہیں۔
اس کے باوجود اس سلسلے میں ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سنا اور شکایت کی طر ف بھی توجہ فرمائی۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس طرح کے معاملات میں بھی شکایت بشرطیکہ معقول اور مناسب ہو جائز ہے۔
(تفہیم البخاری)
دوسری روایت میں ہے کہ سورۃ الطارق اور ﴿وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا ﴿١﴾ یا ﴿سبح اسم﴾ یا ﴿اقتربت الساعة﴾ پڑھنے کا حکم فرمایا۔
مفصل قرآن کی ساتویں منزل کا نام ہے۔
یعنی سورۃ ق سے آخر قرآن تک۔
پھر ان میں تین ٹکڑے ہیں۔
طوال یعنی ق سے سورۃ عم تک۔
اور اوساط یعنی بیچ کی عم سے والضحیٰ تک۔
قصار یعنی چھوٹی والضحیٰ سے آخر تک۔
ائمہ کو ان ہدایات کا مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 705