مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یعنی اسلام سے مرتد ہوگئے۔ حافظ نے کہا اس صورت میں تو کوئی اشکال نہ ہوگا اگر...
حدیث حاشیہ:
یعنی اسلام سے مرتد ہوگئے۔
حافظ نے کہا اس صورت میں تو کوئی اشکال نہ ہوگا اگر بدعتی یا دوسرے گنہگار مراد ہوں تو بھی ممکن ہے کہ اس وقت حوض پر آنے سے روک دیے جائیں۔
معاذ اللہ دین میں نئی بات۔
یعنی بدعت نکالنا کتنا بڑا گناہ ہے۔
ان بدعتیوں کو پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لا کر پھر جو ہٹا لیے جائیں گے، اس سے یہ مقصود ہوگا کہ ان کو اور زیادہ رنج ہو جیسے کہتے ہیں:
قسمت کی بدنصیبی ٹوٹی کہاں کمند دو چار ہاتھ جبکہ لب بام رہ گیا یا اس لیے کہ دوسرے مسلمان ان کے حال پر اختلال اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔
مسلمانو! ہوشیار ہو جاؤ بدعت سے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7050