🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: مقصد باب یہ ہے کہ رونے سے نماز میں کوئی خرابی نہیں آتی۔ جنت یا دوزخ کے...
حدیث حاشیہ:
مقصد باب یہ ہے کہ رونے سے نماز میں کوئی خرابی نہیں آتی۔
جنت یا دوزخ کے ذکر پر رونا تو عین مطلوب ہے، کئی احادیث سے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نماز میں رونا ثابت ہے۔
یہ حدیث پہلے کئی جگہ گزر چکی ہے اور امام المحدثین ؒ نے اس سے بہت سے مسائل اخذ کئے ہیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صدیق اکبر ؓ کے رونے کا ذکر سنا پھر بھی آپ نے ان کو نماز کے لیے حکم فرمایا۔
پس دعویٰ ثابت ہوا کہ رونے سے نماز نہیں ٹوٹ سکتی۔
صواحب یوسف کی تفسیر پہلے گزر چکی ہے۔
زلیخا اور اس کے ساتھ والی عورتیں مراد ہیں۔
جن کی زبان پر کچھ تھا اور دل میں کچھ اور۔
حضرت حفصہ ؓ اپنے کہنے پر پچھتائی اور اسی لیے حضرت عائشہ ؓ پر اظہار خفگی فرمایا۔
(رضي اللہ عنهن أجمعین)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 716