مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: سبحان اللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ بات بتلائی جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ...
حدیث حاشیہ:
سبحان اللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ بات بتلائی جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو بھی نہیں سوجھی یعنی اگر حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس مال کو نہ لیتے صرف واپس کردیتے تو اس میں اتنا فائدہ نہ تھا جتنا لے لینے میں اور پھر اللہ کی راہ میں خیرات کرنے میں۔
کیوں کہ صدقہ کا ثواب بھی اس میں حاصل ہوا۔
محققین فرماتے ہیں کہ بعض دفعہ مال کے رد کرنے میں بھی نفس کو ایک غرور حاصل ہوتا ہے۔
اگر ایسا ہو تو اسے مال لے لینا چاہئے پھر لے کر خیرات کردے یہ نہ لینے سے افضل ہوگا۔
آج کل دینی خدمات کرنے والوں کے لیے بھی یہی بہتر ہے کہ تنخواہ بقدر کفالت لیں، غنی ہوں تو نہ لیں یا لے کر خیرات کردیں۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7164