🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ابو نعیم نے مستخرج میں نکالا انس رضی اللہ عنہ سے کہ ہم حضرت عمر رضی اللہ...
حدیث حاشیہ:
ابو نعیم نے مستخرج میں نکالا انس رضی اللہ عنہ سے کہ ہم حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھے وہ چار پیوند لگے ہوئے ایک کرتہ پہنے تھے۔
اتنے میں انہوں نے یہ آیت پڑھی (وَفَاكِهَةً وَأَبًّا)
تو کہنے لگے فاکھة تو ہم کو معلوم ہے لیکن أباً کیا چیز ہے۔
پھر کہنے لگے بآایں ہم کو تکلیف سے منع کیا گیا اور اپنے تئیں آپ پکارنے لگے اور کہنے لگے اے عمر کی ماں کے بیٹے! یہی تو تکلف ہے اگر تجھ کو یہ معلوم نہ ہوا کہ أباً کیا چیز ہے تو کیا نقصان ہے۔
؟
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7293