مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: گو یہ روایت باب کے مطابق نہیں ہے‘ مگر امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی عادت کے...
حدیث حاشیہ:
گو یہ روایت باب کے مطابق نہیں ہے‘ مگر امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی عادت کے موافق اس کے دوسرے طریق کی طرف اشارہ کیا۔
اس میں صاف یوں مذکور ہے کہ میں اتنے طے کرتا کہ یہ سختی کرنے والے اپنی سختی چھوڑ دیتے۔
اس حدیث سے یہ نکلتا ہے کہ ہر عبادت اور ریاضت اسی طرح دین کے سب کاموں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد اور آپ کی پیروی کرنا ضروری ہے۔
اس میں زیادہ ثواب ہے باقی کسی بات میں غلو کرنا یا حد سے بڑھ جانا مثلاً ساری رات جاگتے رہنا یا ہمیشہ روزہ رکھنا یہ کچھ افضل نہیں ہے۔
کیا تم نے وہ شعر نہیں سنا بہ زہد وورع کوش وصدق وصفا ولیکن بیفزائے برمصطفی اسی طرح یہ جو بعضے مسلمانوں نے عادت کر لی ہے کہ ذرا سے مکروہ کام کو دیکھا تو اس کو حرام کہہ دیا یا سنت یا مستحب پر فرض واجب کی طرح سختی کی یا حرام یا مکروہ کام کو شرک قرار دے دیا اور مسلمانوں کو مشرک بنا دیا‘ یہ طریقہ اچھا نہیں ہے اور غلو میں داخل ہے۔
ولا تقولو اھذا حلال وھذا حرام لتفترواعلی اللہ الکذب۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7299