🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: داؤدی نے کہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جوکام کیا، اس سے بچنا اس کو خلاف...
حدیث حاشیہ:
داؤدی نے کہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جوکام کیا، اس سے بچنا اس کو خلاف تقویٰ سمجھنا بڑا گناہ ہے بلکہ الحاد اور بے دینی ہے۔
میں کہتا ہوں جو کوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے افعال کو تقویٰ یا اولیٰ کے خلاف یا آپ کی عبادت کو بے حقیقت سمجھے اس سے کہنا چاہیے تجھ کوتقویٰ کہاں سے معلوم ہوا اور تو نے عبادت کیا سمجھی نہ تو نے خدا کو دیکھا نہ تو خدا سے ملا جو کچھ تو نے حاصل کیا وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے۔
پھر خدا کی مرضی تو کیا جانے، جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا بتلایا اسی میں خدا کی مرضی ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7301