🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا خلافت سے متعلق فرمانے کا مطلب یہ تھا کہ امر خلافت...
حدیث حاشیہ:
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا خلافت سے متعلق فرمانے کا مطلب یہ تھا کہ امر خلافت میں رائے دینے کا حق سارے مسلمانوں کو ہے۔
پس جس پر اکثر لوگ اتفاق کرلیں اس سے بیعت کر لینا چاہیے۔
پس یہ کہنا غلط ہے کہ ہم فلاں سے بیعت کر لیں گے۔
بیعت کر لینا کوئی کھیل تماشا نہیں ہے‘ یہ مسلمانوں کے جمہور کا حق ہے۔
خلیفۃ المسلمین کا انتخاب معمولی بات نہیں ہے۔
اس روایت کی باب سے مطابقت یہ ہے کہ اس میں مدینہ کی فضیلت مذکور ہے کہ وہ دار السنۃ ہے۔
کتاب وسنت کا گھر ہے تو وہاں کے علماء کا اجماع بہ نسبت اور شہروں کے زیادہ معتبر ہوگا۔
حافظ نے کہا کہ صحابہ کا اجماع بھی حجت ہے یا نہیں اس میں بھی اختلاف ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7323