🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ساہنہ کو کھانا طبعاً پسند نہیں فرمایا مگر آپ کے...
حدیث حاشیہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ساہنہ کو کھانا طبعاً پسند نہیں فرمایا مگر آپ کے دستر خوان پر صحابہ نے اسے کھایا۔
آپ نے ان کو منع نہیں فرمایا۔
ساہنہ تو حرام ہو ہی نہیں سکتا وہ تو عربوں کی اصلی غذا ہے۔
خصوصاً ان عربوں کی جو صحرا نشین ہیں۔
چنانچہ فردوسی کہتا ہے زشیر شتر خوردن وسوسمار عرب را بجائے رسید است کار اس حدیث سے امام بخاری رحمہ اللہ نے دلالت شرعیہ کی مثال دی کہ جب ساہنہ آنحضرت کے دستر خوان پر دوسرے لوگوں نے کھائے تو معلوم ہوا کہ وہ حلال ہیں اگر حرام ہوتے تو آپ اپنے دستر خوان پر رکھنے بھی نہ دیتے چہ جائیکہ کھانا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7358