الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةَ» جس نے ایک رکعت پا لی، یعنی مکمل ایک رکعت، قیام، قرأت فاتحہ...
� لغوی تشریح:
«مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةَ» جس نے ایک رکعت پا لی، یعنی مکمل ایک رکعت، قیام، قرأت فاتحہ اور رکوع و سجود پا لیے۔
«قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ» یعنی آفتاب کے طلوع ہونے سے پہلے، اور دوسری رکعت طلوع شمس کے بعد پڑھ لی۔
«فَقَدْ أَدْرَكَ الصُّبْحُ» تو اس نے صبح پالی، یعنی اس کی نماز ادا ہو گئی (قضا نہیں ہوئی۔)
فائدہ:
عین طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت نماز کا آغاز ممنوع ہے لیکن اگر کسی نے نماز پہلے شروع کر لی پھر طلوع یا غروب آفتاب ہو گیا تو نمازی کو چاہیے کہ دوسری رکعت یا باقی رکعتیں پوری کر لے، اس کی نماز ہو جائے گی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کا یہی مطلب ہے۔ احناف کہتے ہیں کہ عصر کو ناقص وقت میں شروع کر کے ناقص وقت میں ختم کر رہا ہے، لہٰذا اس کی نماز ہو جائے گی کیونکہ جس طرح فریضہ عائد ہوا اسی طرح اس کی ادائیگی کی۔ اس کے برعکس فجر کو کامل وقت میں شروع کر کے ناقص وقت میں ختم کر رہا ہے، لہٰذا اس کی نماز باطل ہو جائے گی کیونکہ جس طرح فریضہ عائد ہوا اسی طرح سے اس کی ادائیگی نہیں کی۔ اس طرح ایک ہی حدیث کے ایک ٹکڑے کو مانتے ہیں اور دوسرے ٹکڑے کا محض اپنے موقف کے خلاف ہونے کی وجہ سے، انکار کر دیتے ہیں اور «أَفَتُؤْمِنُوْنَ بِبَعْضِ الْكِتَابِ وَتَكْفُرُوْنَ بِبَعْضٍ» کا مصداق بنتے ہیں۔ یہ ہیں احناف کی فقہی موشگافیاں۔ «فَاعْتَبِرُوْا يٰاُوْلِي الْاَبْصَارِ» ۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 135