🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: باب کی سب احادیث میں امام بخاری  نےعلو اور فوقیت باری تعالیٰ ثابت کی اور اس...
حدیث حاشیہ:
باب کی سب احادیث میں امام بخاری  نےعلو اور فوقیت باری تعالیٰ ثابت کی اور اس کےلیے جہت فوق ثابت کی جیسے اہل حدیث کا مذہب ہےاور ابن عباس ؓ کی روایت میں جو رب العرش ہے اس سے بھی یہی مطلب نکلا کیونکہ عرش تمام اجسام کےاوپر ہے اور رب العرش عرش کے اوپر ہوگا اورتعجب ہے ابن منیر سے کہ انہوں نے امام بخاری کےمشرب کے خلاف یہ کہا کہ اس باب سے ابطال جہت مقصود ہے۔
اگر امام بخاری کی یہ غرض ہوتی تووہ صعود اورعروج کی آیتیں اورعلو کی احادیث اس باب میں کیوں لائے معلوم ہوا کہ فلاسفہ کےچوزوں کا اثر ابن منیر اورابن حجر اور ایسے علماء حدیث پر کیونکر پڑ گیا جو اثبات جہت کی دلیلوں سےالٹا مطلب سمجھتےہیں یعنی ابطال جہت، إن ھذا الشیئ عجاب۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7433