🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: آیت (إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ إِلَى قَوْلِهِ لِأُولِي الْأَلْبَابِ) میں اللہ تعالیٰ نےآسمان وزمین کی پیدائش...
حدیث حاشیہ:
آیت (إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ إِلَى قَوْلِهِ لِأُولِي الْأَلْبَابِ)
میں اللہ تعالیٰ نےآسمان وزمین کی پیدائش اوراس میں غورکرنے کا ذکر فرمایا ہے۔
اللہ تعالیٰ کی صفات فعلیہ میں اختلاف ہے۔
حضرت امام ابوحنیفہ  نےان کو بھی قدیم کہا ہے اور اشعری اور محقیقین اہل حدیث کہتے ہیں کہ صفات فعلیہ جیسے کلام، نزول، استواء تکوین وغیرہ یہ سب حادث ہیں اور ان کے حدوث سےپروردگار کا حدوث لازم نہیں آتا اور یہ قاعدہ فلاسفہ کا باندھا ہوا کہ حوادث کا محل بھی حادث ہوتا ہے محض غلط اور لغو ہے۔
اللہ تعالیٰ نے بے شمار کام کرتا ہے۔
فرمایا:
(کل یوم ھو فی شان)
پھر کیا اللہ حادث ہے ہرگز نہیں وہ قدیم ہے اب جن لوگوں نے صفات کو بھی قدیم کہا ہے ان کا مطلب یہ ہے کہ اصل صفت قدیم ہے مگر اس کا تعلق حادث ہے۔
مثلا خلق کی صفت قدیم ہے لیکن زید سے اس کا تعلق حادث ہے اسی ح صفت استواء قدیم ہے مگر عرش سے اس کا تعلق حادث ہے۔
ام المؤمنین حضرت میمونہ ؓ ام الفضل حضرت عباس ؓ کی بیوی کی بہن ہیں جو بیوہ ہوگئی تھیں بعد میں خود حضرت عباس کی درخواست پر ان کا حرم نبوی میں داخلہ ہوا۔
نکاح خود حضرت عباس ؓ نے پانچ سو درہم مہر پر کیا۔
یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری نکاح تھا جوماہ ذی القعدہ سنہ 7ھ میں بمقام سرف ہوا۔
بہت ہی نیک خدا ترس خاتون تھیں۔
سنہ 51ھ میں بمقام سرف ہی انتقال فرمایا اور اسی جگہ دفن ہوئیں۔
عائشہ ؓ کا بیان ہے کہ میمونہ ؓ صالحہ اور نیک نام اور ہم سب سے زیادہ تقویٰ والی تھیں۔
وہ اپنے قرابت داروں سے بہت سلوک کرتی تھیں۔
رضي اللہ عنها و أرضاھا (آمین)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7452