🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہاں بھی اللہ کا ایک کلام بحق حضرت خدیجہ ؓ نقل ہوا یہی باب سے مطابقت ہے۔...
حدیث حاشیہ:
یہاں بھی اللہ کا ایک کلام بحق حضرت خدیجہ ؓ نقل ہوا یہی باب سے مطابقت ہے۔
حضرت حدیجہؓ کی فضیلت ثابت ہوئی۔
خدیجہ بنت خویلد ؓ قریش کی بہت مالدار شریف ترین خاتون جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سےخود رغبت سےنکاح کیا۔
آپ عرصہ سے بیوہ تھیں بعد میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کےساتھ اس وفاشعاری سے زندگی گزاری کہ جس کی مثال ملنی مشکل ہے۔
65سال کی عمر میں ہجرت نبوی سےتین سال پہلے رمضان شریف میں انتقال فرمایا اورمکہ کےمشہور قبرستان جیحون میں آپ کو دفن کیا گیا۔
آپ کی جدائی کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سخت ترین صدمہ ہوا۔
إنا للہ و إناإلیه راجعون۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7497