🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت امام بخاری کامقصد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا کلام کرنا حق ہے۔ اس حدیث میں...
حدیث حاشیہ:
حضرت امام بخاری کامقصد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا کلام کرنا حق ہے۔
اس حدیث میں بھی اللہ کا کلام ایک گہنگار کے متعلق مذکور ہے اور یہ بتلانا بھی مقصد ہے کہ قرآن مجید اللہ کا کلام ہے مگر قرآن مجید کےعلاوہ بھی اللہ کلام کرتا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صادق المصدوق ہیں۔
آپ نے یہ کلام نقل فرمایا ہے جو لوگ اللہ کے کلام کا انکار کرتےہیں، ان کے نزدیک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صادق المصدوق نہیں ہیں۔
اس حدیث سے استغفار کی بھی بڑی فضیلت ثابت ہوئی بشرطیکہ گناہوں سے تائب ہوتا جائے اور استغفار کرتا رہے تو اس کو ضررنہ ہوگا۔
استغفار کی تین شرطیں ہیں۔
گناہ سے الگ ہو جانا، نادم ہونا، آگے کے لیے یہ نیت کرنا کہ اب نہ کروں گا۔
اس نیت کے ساتھ اگر پھر گناہ ہو جائے تو پھر استغفار کرے۔
دوسری حدیث میں ہے اگر ایک دن میں ستر وہی گناہ کرے لیکن استغفار کرتا رہے تو اس نے اصرار نہیں کیا۔
اصرار کے یہ معنی ہیں کہ گناہ پر نادم نہ ہو اس کے پھر کرنے کی نیت رکھے۔
صرف زبان سےاستغفار کرتا رہے کہ ایسا استغفار خود استغفار کے قابل ہے۔
اللهم إنانستغفرك ونتوب إليك فاغفرلنا ياخيرالغافرين آمين-
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7507