🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس سےامام بخاری نے ترجمہ کا جواز نکالا۔ آنحضرت ﷺ نے ہرقل کوعربی زبان میں خط لکھا...
حدیث حاشیہ:
اس سےامام بخاری نے ترجمہ کا جواز نکالا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہرقل کوعربی زبان میں خط لکھا حالانکہ آپ جانتے تھےکہ ہرقل عربی نہیں سمجھتا اوراس لیے اس نےترجمان بلایا تو گویا آپ نے ترجمہ کی اجازت دی۔
اس باب سے حضرت امام بخاری نےان بیوقوفوں کا رد کیا جو آسمانی کتابوں یا اوردوسری کتابوں کا ترجمہ دوسری زبان میں کرنا بہتر نہیں حانتے اوراس آیت سےاس پراس طرح استدلال کیا کہ تورات اصل عبرانی زبان میں تھی اورعربوں کو لاکرسنانے کا جواللہ نےحکم دیا تو یقیناً اس کا مطلب یہ ہوا کہ عربی میں ترجمہ کرکے سناؤ کیونکہ عرب لوگ عبرانی نہیں سمجھتے تھے اور ترجمہ اور تفسیر کے جواز پر سب مسلمانوں کا اجماع ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7541