🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت امام بخاری  نےاپنی کتاب باب خلق افعال العباد میں کہا کہ قرآن مجید یاد کیا...
حدیث حاشیہ:
حضرت امام بخاری  نےاپنی کتاب باب خلق افعال العباد میں کہا کہ قرآن مجید یاد کیا جاتا ہے، لکھا جاتا ہے، زبانوں سے پڑھا جاتاہے۔
یہ قرآن اللہ کا کلام ہے جومخلوق نہیں ہے۔
مگر کاغذ سیاہی اورجلد یہ سب چیزیں مخلوق ہیں۔
مضمون باب میں کتب سابقہ کی تحریف کا ذکر ہےآج کل جو نسخے توراۃ وانجیل کے نام سے دنیا میں مشہور ہیں ان میں تحریف لفظی اورمعنوی ہردو طرح سےموجود ہے۔
اسی لیے اس پراجماع ہےکہ ان کتابوں کا مطالعہ اوراشتغال مضبوط الایمان لوگوں کےلیے جائز ہے جوان کارد کرنے اورجواب دینے کے لیے پڑھیں۔
آخر میں لوح محفوظ کا ذکر ہے۔
لوح محفوظ عرش کے پاس ہے۔
حدیث سے یہ بھی نکلتا ہے کہ صفات افعال جیسے رحم اورغضب وغیرہ یہ حادث ہیں ورنہ قدیم میں سابقیت اورمسبوقیت نہیں ہوسکتی۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 7553