🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حافظ ابن حجر ؒ نے کہاکہ یہ شعبہ نے شک کیا ہے۔ طبرانی میں اس کا اندازہ...
حدیث حاشیہ:
حافظ ابن حجر ؒ نے کہاکہ یہ شعبہ نے شک کیا ہے۔
طبرانی میں اس کا اندازہ سورۃ الحاقہ مذکور ہے۔
ابن عباس ؓ کی حدیث میں ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن صبح کی نماز میں پہلی رکعت میں الم تنزیل اوردوسری رکعت میں سورة الدہر پڑھا کرتے تھے۔
جابر بن سمرہ ؓ کی روایت میں آپ کا فجر کی نماز میں سورۃ ق پڑھنا بھی آیا ہے۔
بعض روایات میں والصافات اور سورۃ واقعۃ پڑھنا بھی مذکور ہے۔
بہرحال فجر کی نماز میں قرات قرآن طویل کرنا مقصود ہے۔
یہ وہ مبارک نماز ہے جس میں قرات قرآن سننے کے لیے خود فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 771