مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: علامہ شوکانی ؒ نے اس مسئلہ پر یوں باب منعقد فرمایا ہے: باب الأمر بالتشھد الأول وسقوطه...
حدیث حاشیہ:
علامہ شوکانی ؒ نے اس مسئلہ پر یوں باب منعقد فرمایا ہے:
باب الأمر بالتشھد الأول وسقوطه بالسھو۔
یعنی تشہد اول کے لیے حکم ہے اور وہ بھول سے رہ جائے تو سجدہ سہو سے ساقط ہو جاتا ہے۔
حدیث ابن مسعود ؓ میں جو لفظ ''فقولا التحیات'' وارد ہوئے ہیں اس پر علامہ فرماتے ہیں:
فیه دلیل لمن قال بوجوب التشھد الأوسط وھو أحمد في المشھود عینه واللیث وإسحاق وھو قول الشافعي وإلیه ذھب داود أبو ثور ورواہ النووي عن جمھور المحدثین۔
یعنی اس میں ان حضرات کی دلیل ہے جو درمیانی تشہد کو واجب کہتے ہیں امام احمد سے بھی یہی منقول ہے اور دیگر ائمہ مذکورین سے بھی بلکہ امام نووی رحمہ اللہ نے اسے جمہور محدثین کرام رحمہ اللہ سے نقل فرمایاہے۔
حدیث مذکور سے امام بخاری ؒ نے یہی ثابت فرمایا ہے کہ تشہد اول اگر فرض ہوتا تو آپ اسے ضرور لوٹاتے مگر یہ ایسا ہے کہ اگر رہ جائے تو سجدہ سہو سے اس کی تلافی ہو جاتی ہے۔
روایت میں عبداللہ بن بحینہ کے حلیف ہونے کا ذکر ہے عہد جاہلیت میں اگر کوئی شخص یا قبیلہ کسی دوسرے سے یہ عہد کر لیتا کہ میں ہمیشہ تمہارے ساتھ رہوں گا، تمہارے دوست کا دوست اور دشمن کا دشمن تو اسے اس قوم کا حلیف کہا جاتا تھا صحابی مذکور بنی عبد مناف کے حلیف تھے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 829