الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
82 ۔ اردو حاشیہ : ( ! ) وضو کی ابتدا ہتھیلیاں دھونے سے ہوتی ہے ۔ ➋ اس حدیث...
82۔ اردو حاشیہ: (!) وضو کی ابتدا ہتھیلیاں دھونے سے ہوتی ہے۔
➋ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ افضل انسان مفضول کے پیچھے نماز پڑھ سکتا ہے۔ مزید اس واقعے سے حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی فضیلت بھی ثابت ہوتی ہے کہ انہیں نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امامت کا شرف حاصل ہوا۔ یہ عشرہ مبشرہ میں سے ہیں اور قدیم الاسلام صحابی ہیں۔ ذلک فضل اللہ یوتیہ من یشآء۔
➌ اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کفار کی تیار شدہ اشیاء استعمال کرنا جائز ہے جبکہ ان میں حرام چیزیں نہ ہوں کیونکہ آپ نے شامی جبہ پہنا ہوا تھا اور شام اس وقت دارالکفر تھا۔
➍ اس حدیث میں ان لوگوں کا بھی رد ہے جو سورۂ مائدہ کی آیت وضو سے موزوں پر مسح کرنے کو مسنوخ قرار دیتے ہیں، اس لیے کہ وہ آیت غزوۂ مریسیع (شعبان 5 یا 6 ہجری) کے موقع پر نازل ہوئی اور یہ غزوۂ تبوک (رجب 9 ہجری) کا واقعہ ہے۔ واللہ أعلم بالصواب۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 82