مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ ایک لمبی حدیث کا ٹکڑا ہے جسے خود حضرت امام ؒ نے ایمان اور نذور میں...
حدیث حاشیہ:
یہ ایک لمبی حدیث کا ٹکڑا ہے جسے خود حضرت امام ؒ نے ایمان اور نذور میں نکالا ہے۔
ہوا یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن اللتیبہ نامی ایک صحابی کو زکوٰۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا تھا جب وہ زکوۃ کا مال لایا تو بعض چیزوں کی نسبت کہنے لگا کہ یہ مجھ کو بطور تحفہ ملی ہیں، اس وقت آپ نے عشاء کے بعد یہ خطبہ سنایا اور بتایا کہ اس طرح سرکاری سفر میں تم کو ذاتی تحائف لینے کا حق نہیں ہے جو بھی ملا ہے وہ سب بیت المال میں داخل کرنا ہوگا۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 925