مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: نجد لغت میں بلندی کو کہتے ہیں اور عرب میں یہ علاقہ وہ ہے جو تہامہ اور...
حدیث حاشیہ:
نجد لغت میں بلندی کو کہتے ہیں اور عرب میں یہ علاقہ وہ ہے جو تہامہ اور یمن سے لے کر عراق اور شام تک پھیلا ہوا ہے۔
جہاد مذکورہ 7 ھ میں بنی غطفان کے کافروں سے ہوا تھا۔
اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ فوج کے دوحصے کئے گئے اور ہر حصہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک ایک رکعت باری باری ادا کی پھر دوسری رکعت انہوں نے اکیلے اکیلے ادا کی۔
بعض روایتوں میں یوں ہے کہ ہر حصہ ایک رکعت پڑھ کر چلا گیا اور جب دوسرا گروہ پوری نماز پڑھ گیا تو یہ گروہ دوبارہ آیا اور ایک رکعت اکیلے اکیلے پڑھ کر سلام پھیرا۔
فٹ پٹ ہو جائیں، یعنی بھڑجائیں صف باندھنے کا موقع نہ ملے تو جو جہاں کھڑاہو وہیں نماز پڑھ لے۔
بعضوں نے کہا قیاماً کا لفظ یہاں (راوی کی طرف سے)
غلط ہے صحیح قائماً ہے اور پوری عبارت یوں ہے:
إذا اختلطو قائما فانما ھو الذکر والإشارۃ بالرأس۔
یعنی جب کافر اور مسلمان لڑائی میں خلط ملط ہو جائیں توصرف زبان سے قرات اور رکوع سجدے کے بدل سر سے اشارہ کرنا کافی ہے۔
(شرح وحیدی)
قال ابن قدامة یجوز أن یصلی صلوة الخوف علی کل صفة صلاھا رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم قال أحمد کل حدیث یروی في أبواب صلوة الخوف فالعمل به جائز وقال ستة أوجه أوسبعة یروی فیھا کلھا جائز۔
(مرعاۃ المصابیح، ج: 2ص: 319)
یعنی ابن قدامہ نے کہا کہ جن جن طریقوں سے خوف کی نماز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل ہوئی ہے ان سب کے مطابق جیسا موقع ہو خوف کی نماز ادا کرنا جائز ہے۔
امام احمد نے بھی ایسا ہی کہا ہے اور فرمایاہے کہ یہ نماز چھ ساتھ طریقوں سے جائز ہے۔
جو مختلف احادیث میں مروی ہیں:
قال ابن عباس والحسن البصري وعطاء وطاؤس ومجاھد والحکم بن عتبة وقتادة وإسحاق والضحاك والثوري أنھا رکعة عند شدة القتال یومي إیماء۔
(حوالہ مذکور)
یعنی مذکورہ جملہ اکابر اسلام کہتے ہیں کہ شدت قتال کے وقت ایک رکعت بلکہ محض اشاروں سے بھی ادا کر لینا جائز ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 942