مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس سلسلے کی احادیث کا خلاصہ یہ ہے کہ عشاءکے بعد ساری رات وتر کے لیے ہے۔...
حدیث حاشیہ:
اس سلسلے کی احادیث کا خلاصہ یہ ہے کہ عشاءکے بعد ساری رات وتر کے لیے ہے۔
طلوع صبح صادق سے پہلے جس وقت بھی چاہے پڑھ سکتا ہے۔
حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول آخر شب میں صلوۃ اللیل کے بعد اسے پڑھنے کا تھا۔
ابوبکر ؒ کو آخر شب میں اٹھنے کا پوری طرح یقین نہیں ہوتا تھا، اس لیے وہ عشاء کے بعد ہی پڑھ لیتے تھے اور عمر ؓ کا معمول آخرشب میں پڑھنے کا تھا۔
اس حدیث کے ذیل میں علامہ شوکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
وَالْحَدِيثُ يَدُلُّ عَلَى مَشْرُوعِيَّةِ الْإِيتَارِ بِرَكْعَةٍ وَاحِدَةٍ عِنْدَ مَخَافَةِ هُجُومِ الصُّبْحِ، وَسَيَأْتِي مَا يَدُلُّ عَلَى مَشْرُوعِيَّةِ ذَلِكَ مِنْ غَيْرِ تَقْيِيدٍ، وَقَدْ ذَهَبَ إلَى ذَلِكَ الْجُمْهُورُ. قَالَ الْعِرَاقِيُّ:
وَمِمَّنْ كَانَ يُوتِرُ بِرَكْعَةٍ مِنْ الصَّحَابَةِ الْخُلَفَاءُ الْأَرْبَعَةُ الخ۔
یعنی اس حدیث سے ایک رکعت وتر مشروع ثابت ہوا جب صبح کی پوپھٹنے کا ڈر ہو اور عنقریب دوسرے دلائل آرہے ہیں جن سے اس قید کے بغیر ہی ایک رکعت وتر کی مشروعیت ثابت ہے اور ایک رکعت وتر پڑھنا خلفاءاربعہ (حضرت ابو بکرصدیق، عمر فاروق، عثمان غنی اور علی المرتضی رضی اللہ عنہم)
اور سعد بن ابی وقاص بیس صحابہ کرام سے ثابت ہے۔
یہاں علامہ شوکانی نے سب کے نام تحریر فرمائے ہیں اور تقریبا بیس ہی تابعین وتبع تابعین وائمہ دین کے نام بھی تحریر فرمائے ہیں جو ایک رکعت وتر پڑھا کرتے تھے۔
حنفیہ کے دلائل! علامہ نے حنفیہ کے ان دلائل کا جواب دیا ہے جو ایک رکعت وتر کے قائل نہیں جن کی پہلی دلیل حدیث یہ ہے:
عن محمد بن کعب أن النبي صلی اللہ علیه وسلم نھی عن البتیراء۔
یعنى رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم نے بتیراءنماز سے منع فرمایا۔
لفظ (بتیراء)
دم کٹی نماز کو کہتے ہیں۔
عراقی نے کہا یہ حدیث مرسل اور ضعیف ہے۔
علامہ ابن حزم نے کہا کہ حضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز بتیراءکی نہی ثابت نہیں اور کہا کہ محمد بن کعب کی حدیث باوجودیکہ استدلال کے قابل نہیں، مگر اس میں بھی بتیراءکا بیان نہیں ہے، بلکہ ہم نے عبد الرزاق سے، انہوں نے سفیان بن عیینہ سے، انہوں نے اعمش سے، انہوں نے سعید بن جبیر سے، انہوں نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ بتیراء تین رکعت وتر بھی بتیراء (یعنی دم کٹی)
نماز ہے۔
فعاد البتیراءعلی المحتج بالخبر الکاذب فیھا۔
حنفیہ کی دوسری دلیل حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ کا یہ قول ہے:
إنه قال ما أجزأت رکعة قط۔
یعنی ایک رکعت نماز کبھی بھی کافی نہیں ہوتی۔
امام نووی شرح مہذب میں فرماتے ہیں کہ یہ اثر عبداللہ بن مسعود سے ثابت نہیں ہے اگر اس کو درست بھی مانا جائے تو اس کا تعلق حضرت ابن عباس ؓ کے اس قول کی تر دید کرناتھا۔
آپ نے فرمایا تھا کہ حالت خوف میں چار فرض نماز میں ایک ہی رکعت کافی ہے۔
اس پر حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے فرمایا کہ ایک رکعت کافی نہیں ہے! الغرض ابن عباس کے اس قول سے استدلال درست نہیں اور اس کا تعلق صلوۃ خوف کی ایک رکعت سے ہے۔
ابن ابی شیبہ میں ہے ایک مرتبہ ولید بن عقبہ امیر مکہ کے ہاں حضرت حذیفہ ؓ اور حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ کافی دیر تک گفتگو کرتے رہے۔
جب وہاں سے وہ نکلے تو انہوں نے نماز (وتر)
ایک ایک رکعت ادا کی (نیل الأوطار)
بڑی مشکل! یہاں بخاری شریف میں جن جن روایات میں ایک رکعت وتر کا ذکر آیا ہے ایک رکعت وتر کے ساتھ ان کا ترجمہ کرنے میں ان حنفی حضرات کو جو آج کل بخاری شریف کے ترجمے شائع فرما رہے ہیں، بڑی مشکل پیش آئی ہے اور انہوں نے پوری کوشش کی ہے کہ ترجمہ اس طرح کیا جائے کہ ایک رکعت وتر پڑھنے کا لفظ ہی نہ آنے پائے بایں طور کہ اس سے ایک رکعت وتر کا ثبوت ہو سکے اس کوشش کے لیے ان کی محنت قابل داد ہے اور اہل علم کے مطالعہ کے قابل، مگر ان بزرگوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ تصنع وتکلف وعبارت آرائی سے حقیقت پر پردہ ڈالنا کوئی دانشمندی نہیں ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 995