الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ اچھے اور سچے خواب نبوت کا حصہ ہیں۔ وحی الٰہی سے مشرف اور مانوس کرنے کے...
حدیث حاشیہ:
➊ اچھے اور سچے خواب نبوت کا حصہ ہیں۔
◈ وحی الٰہی سے مشرف اور مانوس کرنے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ عرصے تک سچے خواب دکھائے گئے، چنانچہ آپ جو خواب بھی دیکھتے عالمِ شہادت (دنیا) میں اس کا ظہور بلا کم و کاست ہو جاتا تھا۔
◈ اس طرح آپ کا رابطہ عالمِ مثال سے کرا دیا گیا جو عالمِ غیب، یعنی منبعِ وحی سے تعلق کا پیش خیمہ ثابت ہوا، گویا سچے خوابوں کے ذریعے حقائقِ نبوت سے آپ کو آگہی کرا دی گئی۔
➋ خواب میں ہم مادی امور سے ایک حد تک قطع تعلق ہو جاتے ہیں۔
◈ اللہ تعالیٰ نے اس قسم کے خوابوں کے ذریعے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بیداری میں بھی خلوت گزینی محبوب بنا دی، چنانچہ غارِ حرا کا انتخاب اسی روحانی تربیت کا نتیجہ تھا۔
➌ عرصہ وحی 23 برس پر محیط ہے، جن میں سے چھ ماہ سچے خوابوں پر مشتمل ہیں۔
◈ غالباً اسی لیے حدیث میں سچے خوابوں کو نبوت کا چھیالیسواں حصہ قرار دیا گیا ہے۔ [صحیح البخاری، التعبیر، حدیث: 6989]
◈ حصہ ہونے سے یہ لازم نہیں آتا کہ کوئی آدمی محض رؤیائے صادقہ کی بنیاد پر نبی بن جائے؛ جیسے اذان کا کوئی کلمہ کہنے والے کو مؤذن نہیں کہا جا سکتا، اسی طرح ہر سچا خواب دیکھنے والا نبی نہیں ہوتا۔
◈ روایات میں وضاحت ہے کہ نبوت و رسالت کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔ ”میرے بعد کوئی نبی یا رسول نہیں آئے گا، البتہ مبشرات (رؤیائے صادقہ) باقی ہیں۔“ [جامع الترمذی، الرؤیا، حدیث: 2272] [مسند الامام احمد: 267/3، والخبر صحیح]
◈ اس سے معلوم ہوا کہ نبوت اور چیز ہے اور مبشرات چیزے دیگر است۔
➍ اس روایت میں کچھ اختصار ہے، جبکہ صحیح بخاری کی دوسری روایت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصاف کی مزید تفصیل ہے۔
◈ اس میں «تَصْدُقُ الْحَدِيْثَ» کے الفاظ بھی ہیں، یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم گفتار میں سچے ہیں۔
◈ حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے آپ کے متعلق پاکیزہ خیالات کا اظہار کر کے آپ کے اخلاقِ فاضلہ کی بہترین تصویر کشی فرمائی ہے۔
◈ یقیناً مکارمِ اخلاق کی یہ چھ خصلتیں بنیاد ہیں اور ان کا حامل انسان معاشرے میں باعزت اور تابناک مستقبل کا حامل ہوتا ہے۔
➎ ناموسِ وحی (جبرئیل علیہ السلام) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین دفعہ بھینچا۔
◈ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس عمل سے جذبات بیدار ہوتے اور خفیہ قوتیں جاگ اٹھتی ہیں، غالباً اسی بنا پر آپ کو بھینچا گیا کہ آپ کے قوائے نبوت بیدار ہو جائیں اور آپ پوری یکسوئی سے وحی الٰہی کی سماعت فرمائیں۔
◈ ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ سینے سے لگا کر بھینچنے سے باہم موانست پیدا ہوتی ہے اور وحشت و بیگانگی ختم ہو جاتی ہے۔
➏ وحی کے موقوف ہونے (فترت) کے زمانے میں صرف نزولِ قرآن رکا تھا۔
◈ اس دوران جبرئیل علیہ السلام کا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے رابطہ منقطع نہیں ہوا تھا۔
◈ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم توقفِ وحی سے پریشان ہوتے تو جبرئیل علیہ السلام بار بار تسلی دیتے اور آپ کو نبی برحق ہونے کا مژدہ جانفزا سناتے۔ [صحیح البخاری، التعبیر، حدیث: 6982]
➐ اس حدیث سے سماجی اور تربیتی پہلو بھی معلوم ہوتے ہیں:
◈ انسان جب کسی اہم حادثے سے دو چار ہو تو کسی قابل اعتماد ساتھی، خواہ وہ خاتونِ خانہ ہی ہو، سے اس کا ذکر کرے۔
◈ مخلص ساتھی کو چاہیے کہ حوصلہ افزائی اور تسلی کا انداز اپنائے تاکہ خوف اور گھبراہٹ کے اثرات دور ہو جائیں۔
◈ ایسے موقع پر کسی تجربہ کار اور سمجھ دار بزرگ سے رابطہ کرنا مفید ہے تاکہ وہ صحیح مشورہ دے سکے۔ [فتح الباری: 1/25]

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3