الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ یہ روایت پہلی روایت کا تتمہ ہے جسے ایک دوسری سند سے بیان کیاگیا ہے۔ پہلی...
حدیث حاشیہ:
➊ یہ روایت پہلی روایت کا تتمہ ہے جسے ایک دوسری سند سے بیان کیا گیا ہے۔
◈ پہلی سند حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا تک حضرت عروہ کے واسطے سے پہنچتی ہے، جبکہ اس روایت کی سند حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمان کے واسطے سے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتی ہے۔
◈ پہلی روایت میں ابن شہاب زہری رحمہ اللہ نے بواسطہ عروہ عن عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بندشِ وحی تک کا واقعہ بیان کیا تھا اور اس روایت میں بواسطہ ابوسلمہ عن جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس کا نتیجہ ذکر کیا ہے۔
➋ امام بخاری رحمہ اللہ کی عادت ہے کہ جہاں تفرد و خفا کی وجہ سے حدیث میں شک و شبہ یا تردد کا اندیشہ ہو، وہاں الفاظِ حدیث کی تائید میں مزید شواہد پیش کرتے ہیں۔
◈ اسے محدثین کی اصطلاح میں «متابعت» کہا جاتا ہے۔ اس کی دو قسمیں ہیں:
1. متابعتِ تامہ: جب راوی کسی دوسرے کی موافقت کرتے وقت اسی استاد سے بیان کرے جس سے پہلا راوی بیان کر رہا ہو۔
2. متابعتِ ناقصہ یا قاصرہ: اگر دورانِ سند میں دادا استاد یا اس سے اوپر موافقت ہو۔
◈ یہاں بھی امام بخاری رحمہ اللہ نے متابعت بیان فرمائی ہے:
1. لیث بن سعد سے یحییٰ بن بکیر کے علاوہ عبداللہ بن یوسف اور ابوصالح عبداللہ بن صالح کا اس روایت کو بیان کرنا متابعتِ تامہ ہے۔
2. ابن شہاب زہری رحمہ اللہ سے عقیل کے علاوہ ہلال بن رداد کا اس روایت کی تخریج کرنا متابعتِ ناقصہ ہے۔
◈ آپ نے یونس اور معمر کے حوالے سے الفاظِ حدیث کے اختلاف کو بیان کیا ہے کہ ان دونوں نے ابن شہاب زہری رحمہ اللہ سے «فُؤَادُهُ» کے بجائے «بَوَادِرُهُ» بیان کیا ہے۔ «بوادر» ، «بادرہ» کی جمع ہے، اس سے مراد گردن اور کندھے کا درمیانی حصہ ہے جو شدتِ خوف کے وقت اسی طرح پھڑکنے لگتا ہے جیسے دل کانپتا ہے۔
➌ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلی وحی ﴿يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ﴾ ہے جبکہ حدیثِ سابق سے پتہ چلتا ہے کہ پہلی وحی ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ﴾ ہے۔ دونوں ہی باتیں اپنی اپنی جگہ صحیح ہیں:
◈ ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ﴾ مطلقاً پہلی وحی ہے۔
◈ ﴿يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ﴾ اس اعتبار سے پہلی ہے کہ بندشِ وحی (فترت) کے بعد دوبارہ نزول کا آغاز اسی سورہ سے ہوا تھا۔
➍ اس حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کمبل اوڑھانے کا مطالبہ کیا۔
◈ اس کی وجہ شاید آپ کی گھبراہٹ تھی جس کی وجہ سے آپ پر کپکپی طاری ہوئی، کیونکہ بسا اوقات گھبراہٹ میں بھی کپڑا اوڑھا جاتا ہے۔
◈ ایسا صرف پہلی بار ہوا۔ بعد ازاں جب آپ پر وحی نازل ہوتی تو بوجھ پڑنے سے آپ کو سخت پسینہ آ جاتا، لیکن گھبراہٹ طاری نہیں ہوتی تھی۔
➎ «حَمِيَّ الوَحيُ» کے لغوی معنی ہیں: ”وحی گرم ہو گئی۔“
◈ جب کوئی چیز گرم ہو جائے تو کچھ دیر کے بعد ٹھنڈی ہو جاتی ہے، لیکن «تَوَاتَرَ» کے لفظ سے یہ اشتباہ ختم ہو گیا، یعنی وحی کا معاملہ ٹھنڈا نہیں ہوا بلکہ پہلے سے زیادہ تسلسل کے ساتھ اس کا آغاز ہو گیا۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 4