الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
96 ۔ اردو حاشیہ : ➊ ’’وضو کا پانی کھڑے ہو کر پیا“ بعض اہل علم وضو وغیرہ کا بچا...
96۔ اردو حاشیہ:
➊ ”وضو کا پانی کھڑے ہو کر پیا“ بعض اہل علم وضو وغیرہ کا بچا ہوا پانی کھڑے ہو کر پینا مسنون سمجھتے ہیں جب کہ بعض علماء سمجھتے ہیں کہ کھڑے ہو کر پینا صرف بیان جواز کے لیے تھا، اسے عادت نہ بنایا جائے۔ اور جن احادیث میں کھڑے ہو کر پانی پینے سے سختی سے روکا گیا ہے تو وہ اس نہی (ممانعت) کو تنزیہہ پر محمول کرتے ہیں، یعنی بہتر ہے کہ بیٹھ کر پیا جائے لیکن اگر کبھی کبھار کھڑے کھڑے بھی پانی پی لیا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں، یہ بھی جائز ہے جیسا کہ مذکورہ حدیث سے ثابت ہوتا ہے۔ بیان جواز سے ان کی یہی مراد ہے۔
➋ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اس مسئلے میں وارد مختلف متعارض احادیث کا جائزہ لیتے ہوئے فرماتے ہیں: «بل الصواب أن النھي فیھا محمول علی التنزيه و شربه قائما لبیان الجواز» ”درست بات یہ ہے کہ ان احادیث میں موجود ممانعت تنزیہہ پر محمول ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کھڑے ہو کر پانی پینا بیان جواز کے لیے تھا۔“ دیکھیے: [فتح الباري: 104/10، تحت حدیث: 5617]
واللہ أعلم۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 96