🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «هُنَيْهَةَ» ”ہا“ پر ضمہ، ”نون“ پر فتحہ، ”یا“ ساکن اور دوسری ”ہا“ پر فتحہ ہے۔ تھوڑا...
� لغوی تشریح:
«هُنَيْهَةَ» ”ہا“ پر ضمہ، ”نون“ پر فتحہ، ”یا“ ساکن اور دوسری ”ہا“ پر فتحہ ہے۔ تھوڑا سا وقفہ۔
«نَقِّنِي» ”نون“ پر فتحہ، ”قاف“ پر تشدید اور کسرہ ہے۔ «تنقية» سے امر کا صیغہ ہے۔ پاک صاف کر دے۔
«يُنَقّٰي» صیغہ مجہول۔
«الدَّنَسِ» ”دال“ اور ”نون“ پر فتحہ ہے، میل کچیل۔
«الثَّلْجِ» ”ثا“ پر فتحہ اور ”لام“ ساکن ہے، وہ بخارات جو فضا میں سردی کے درجہ انجماد تک پہنچنے کی وجہ سے منجمد ہو جاتے ہیں اور دھنی ہوئی کی طرح ہو کر زمین پر گرتے ہیں (جسے برف کہتے ہیں۔)
«وَالْبَرَدِ» ”با“ اور ”را“ دونوں پر فتحہ ہے۔ بادلوں کا پانی جو سرد ہوا میں جم کر اولوں کی صورت میں زمین پر گرتا ہے۔

فوائد و مسائل:
➊ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ تکبیر تحریمہ کے بعد قرأت سے پہلے قدرے وقفہ ہے اور اس میں یہ دعا پڑھنا مسنون ہے۔
➋ اس سے یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ دعائے افتتاح بلند آواز سے نہیں بلکہ آہستہ پڑھنی چاہئے۔
➌ گناہوں میں سخت تمازت و حرارت ہوتی ہے جسے مومن دنیا ہی میں جبکہ فاسق آخرت میں محسوس کرے گا اور اس کی تمازت و حرارت کو ختم کرنے کے لیے ٹھنڈا پانی اور برف زیادہ کار آمد ہے، اس لیے دعا میں ان چیزوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ «والله أعلم بالصواب»
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 213