الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
108 ۔ اردو حاشیہ : ’’آپ نے جبے کو کندھوں پر ڈال لیا ۔“ جبہ تو آپ نے پہلے سے...
108۔ اردو حاشیہ: ”آپ نے جبے کو کندھوں پر ڈال لیا۔“ جبہ تو آپ نے پہلے سے پہنا ہوا تھا۔ اس جملے کا مطلب یہ ہے کہ آستینیں تنگ ہونے کی وجہ سے آپ نے بازو نیچے سے نکال لیے۔ اب جبہ صرف کندھوں پر رہ گیا اور آستینیں بازوؤں سے خالی ہو گئیں۔ امام صاحب نے یہاں مختصر حدیث بیان کی ہے، مکمل حدیث مع فوائد پیچھے گزر چکی ہے۔ دیکھیے: حدیث 82۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 108