الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «يَابَنِي عَبْدِ مَنَافٍ» عبد مناف کی اولاد کو مخاطب اس لیے کیا ہے کہ یہ اس...
� لغوی تشریح:
«يَابَنِي عَبْدِ مَنَافٍ» عبد مناف کی اولاد کو مخاطب اس لیے کیا ہے کہ یہ اس وقت کعبہ کے متولی تھے۔
«وَصَلّٰي أَيَّةَ سَاعَةٍ . . . إلخ» یہ الفاظ تین ممنوعہ اوقات میں بھی نماز پڑھنے کی اجازت پر دلالت کرتے ہیں۔ یہ حدیث اس عام حکم میں تخصیص کر دیتی ہے، یعنی بیت اللہ میں ہر وقت نماز پڑھی جا سکتی ہے۔
فوائد و مسائل:
➊ اس حدیث میں مذکور وہ کون سی نماز ہے جسے ادا کرنے کی اجازت حکماً دی جا رہی ہے؟ بعض حضرات کی رائے یہ ہے کہ اس سے مراد طواف کعبہ کے بعد پڑھے جانے والے نوافل ہیں، عام نوافل مراد نہیں۔ مگر ابوداود میں مروی ایک حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے عام نوافل بھی مراد ہیں۔ [سنن أبى داود، المناسك، باب الطواف بعد العصر، حديث: 1894] امام شافعی رحمہ اللہ کی رائے بھی یہی ہے۔
➋ جن تین اوقات میں نماز پڑھنے کی ممانعت آئی ہے، جمہور علماء اسے خانہ کعبہ میں پڑھے جانے والے نوافل پر منطبق نہیں کرتے۔ وہ اس حدیث سے ان اوقات میں بھی بیت اللہ شریف میں نماز وغیرہ پڑھنے کی اجازت دیتے ہیں۔
راویٔ حدیث:
(سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ) ان کی کنیت ابومحمد یا ابوامیہ ہے۔ ”جبیر“ تصغیر ہے جابر سے۔ پورا نام جبیر بن مطعم بن عدی بن نوفل قرشی ہے۔ بڑے حلیم الطبع اور باوقار شخصیت کے مالک تھے۔ خاندان قریش کے نسب ناموں کو جانتے تھے۔ فتح مکہ سے قبل اسلام قبول کر کے مدینہ تشریف لے آئے۔ ان کی تاریخ وفات میں اختلاف ہے۔ 54، 57 یا 59 ہجری کو مدینے میں فوت ہوئے۔
عبدمناف، مناف کا غلام۔ مناف مشہور بت تھا۔ والدہ نے اس کا خادم بنا دیا تھا اس وجہ سے عبدمناف کہلایا ورنہ اس کا اصل نام مغیرہ تھا، کنیت ابوعبدتمس تھی۔ بنومخزوم اور بنو عبد مناف دونوں سے تعلق تھا۔ یاد رہے یہ عبد مناف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جد امجد تھا۔ قریش کا ذی وقار سردار شمار ہوتا تھا۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 137